حماس کا خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان 

حماس کا خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) حماس کی جانب سے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔جس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

خلیل الحیہ نے 2024 میں غزہ جنگ کے دوران مارے جانے والے یحییٰ سنوار کی جگہ سنبھال لی۔ یحییٰ سنوار اور اسماعیل ہنیہ کی موت کے بعد خلیل الحیہ حماس کی قیادت میں مرکزی شخصیت بن کر ابھرے تھے۔

حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ گروپ کے جلاوطن غزہ چیف اور اعلیٰ ترین مذاکرات کار بھی رہ چکے ہیں۔

Watch Live Public News