ویب ڈیسک: اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق انتہائی متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو ہر رات 30 سے 40 فلسطینیوں کو قتل کرنا چاہیے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بن گویر نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی کارروائی صرف ان افراد تک محدود نہیں ہونی چاہیے جو براہِ راست خطرہ بن رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ انہیں زندہ نہیں رہنا چاہیے۔
بن گویر کے اس بیان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ ان کے الفاظ کو فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز اور انتہائی متنازع قرار دیا جارہا ہے۔