اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب ’خصوصی آپریشنز‘ ہونگے،  ایران

اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب ’خصوصی آپریشنز‘ ہونگے،  ایران

(ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن  کا کہنا ہے کہ   حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب ’خصوصی آپریشنز‘ ہونگے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن  کی جانب سے  ایکس پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ   قتل کا جواب درحقیقت خصوصی آپریشنز ہوں گے ، مجرم کے دل میں ندامت پیدا کرنے کے لیے۔

یہ پیغام واضح طور پر تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے حوالے سے آیا ہے، جو نئے   ایرانی صدر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے لیے تہران تشریف لائے تھے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وعدہ کیا ہے کہ   اسرائیل کو "اپنی بزدلانہ کارروائی پر پچھتاوا" کرے گا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای  نے بھی کہا  ہے کہ   اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔