ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت، قم   میں انتقام کی علامت 'سرخ پرچم ' لہرادیا گیا

ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت، قم   میں انتقام کی علامت 'سرخ پرچم ' لہرادیا گیا

(ویب ڈیسک ) ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسمایل ہنیہ کی شہادت کے بعد قم  میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرادیا گیا ۔

خیال رہے کہ  حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ آج ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں ، وہ وہاں نو منتخب ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری  میں شرکت کیلئے  گئے تھے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تہران کا فرض ہے۔ پاسداران انقلاب  نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا سخت اور دردناک جواب دیا جائے گا۔

ادھر  ایران کے شہر قم کی مسجد جُمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم بھی لہرادیا گیاہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  2020 میں عراق میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں قتل کے بعد سرخ پرچم لہرایا گیا تھا۔