ایرانی پاسداران انقلاب کا شام میں امریکی فوج کے کمانڈ سینٹر  پر حملہ، متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کادعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب کا شام میں امریکی فوج کے کمانڈ سینٹر  پر حملہ، متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کادعویٰ

(ویب ڈیسک ) ایران کے پاسداران انقلاب نے   شام  میں امریکی فوج کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے اور متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے  بیان میں کہا ہے کہ  انہوں نے آپریشن نصر 2 کی گیارہویں لہر کے تحت شام کے علاقے التنف میں امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنز  کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ایرانشہر کے علاقے بمپور میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کے بدلے میں کی گئی۔اس حملے کے دوران ایک ریڈار سسٹم کو تباہ کیا گیا ، اس کے علاوہ اسپیشل آپریشنز  کیلئے استعمال ہونے والے متعدد ہیلی کاپٹر بھی نشانہ بنا کر تباہ کیے گئے ۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے بڑی تعداد میں امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی پاسدارن انقلاب  نے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول بدستور ایرانی افواج کے پاس ہے اور جب تک امریکا کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں گی اس خطے سے تیل اور گیس کی ایک بوند بھی برآمد نہیں ہونے دی جائے گی۔

Watch Live Public News