(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ٹرمپ نے میری لینڈ کے جوائنٹ ایئربیس اینڈ ریو پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کی ایران کے ساتھ بہت اچھی بات ہو رہی ہے۔ خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، سب کو فائدہ ہو رہا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران سے بات چیت کا واحد مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے، ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں، خطے میں امن سے ہی سیاسی و معاشی استحکام ممکن ہے۔