ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ کے قائم کردہ  ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی  سے دستبردار

ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ کے قائم کردہ  ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی  سے دستبردار

(ویب ڈیسک ) برطانوی اخبار کے مطابق ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ کے قائم کردہ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے دستبردار  ہو رہے ہیں ۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ اور قریبی ساتھیوں کو بتایا کہ ایلون مسک اپنی سرکاری ذمہ داری سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی جلد ہی دوبارہ کاروباری دنیا میں واپس جا رہے ہیں۔ اس فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ اور مسک کے درمیان باہمی اتفاق سے ہوا،  امریکی صدر  کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی محکمہ حکومتی کارکردگی میں مسک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

تاہم، مسک کی جارحانہ حکمت عملی اور وفاقی حکومت میں شدید کٹوتیوں کے باعث وہ ایک متنازع شخصیت بن چکے ہیں۔ 

 اس کے علاوہ ایلون مسک  نے وسکونسن کی سپریم کورٹ کی انتخابی مہم میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، لیکن ان کے حمایت یافتہ ریپبلکن امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  ٹیسلا کے شیئرز میں نمایاں کمی آئی ہے اور فروخت میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، کئی شورومز کو آگ لگانے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔

 اخبار کے مطابق حکومتی کردار سے دستبرداری کی مسک کی ٹیم یا وائٹ ہاوس نے تصدیق نہیں کی۔

Watch Live Public News