امریکا نے مداخلت کی تو پورا خطہ اسکے نتائج بھگتے گا، ایران  کی  امریکا کو وارننگ

امریکا نے مداخلت کی تو پورا خطہ اسکے نتائج بھگتے گا، ایران  کی  امریکا کو وارننگ

(ویب ڈیسک ) ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ   ایران میں جاری احتجاج پر اگر امریکا نے مداخلت کی تو پورا خطہ اسکے نتائج بھگتے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پر جواب میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے خبردار کیا کہ ایران میں جاری احتجاج پر اگر امریکا نے مداخلت کی تو پورا خطہ اسکے نتائج بھگتے گا۔ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ امریکی مداخلت افرا تفری پھیلانے کے مترادف ہے۔

قبل ازیں   امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا۔

ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ ہم جانےکے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ کئی روز سے مہنگائی اور کرنسی کی قدر گرنے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں ۔

Watch Live Public News