جلد ایران پر بڑے حملے کرنے جا رہے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

جلد ایران پر بڑے حملے کرنے جا رہے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جلد ایران پر بڑے حملے کرنے جا رہے ہیں، ایسا بھی ممکن ہے کہ زمینی فوج ضرورت بن جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل خطے کے لیے خطرہ تھے، ایران پر ابھی سخت حملے شروع نہیں کیے، ایران بیلسٹک میزائل اور جوہری ہتھیار بنا رہا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران میں آپریشن جاری ہے، ایران کے طویل فاصلوں تک مار کرنے والے میزائل خطرہ ہیں،ہم نے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی سائٹ کو نشانہ بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ میں مرنےوالے تین فوجیوں کیلئے ایوارڈ کااعلان کرتاہوں ،دنیا میں ابھی تک ہم سب سے مضبوط او رطاقتورترین فوج ہیں جنگ چارسے پانچ ہفتے تک جاسکتی ہےلیکن ہم اس سے بھی زیادہ دیر تک جنگ لڑنےکی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

Watch Live Public News