ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں واضح کمی کا انکشاف،گیلپ سروے

ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں واضح کمی کا انکشاف،گیلپ سروے
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں واضح کمی کا انکشاف،گیلپ سروے

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں دوسرے دور صدارت کے آغاز کے چند ماہ بعد ہی واضح کمی رپورٹ ہوئی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق گیلپ نے اپنے تازہ ترین سروے میں نیا پینڈوراباکس کھول دیا ہے۔ جس میں ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی رپورٹ کی گئی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے کم ہوکر43فیصد پر آگئی ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کے متنازع بیانات اور پالیسیاں جیسا کہ "پراجیکٹ 2025"،تجارتی ٹیرف کی دھمکیاں اور دوسرے ممالک پر قبضے سے لیکر خلیج میکسیکو تک کا نام تبدیل کرنا مقبولیت میں کمی کی وجہ ہے۔ 

سروے کے مطابق 38 فیصد امریکیوں کا اعتماد ابھی بھی ٹرمپ کو حاصل ہے۔ اس کے علاوہ معیشت اور دیگر حکومتی فیصلوں میں بھی امریکی صدر حمایت کھوتے جارہے ہیں۔ بدنام زمانہ سگنل اسکینڈل اور ایلون مسک کی بےجامداخلت نے بھی ٹرمپ کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔ 

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی صدارت کا دوسرا دور بھی پہلے کی طرح تنازعات، افراتفری اور غیر یقینی صورتحال سے بھرپور ہو گا۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو امریکی صدر کا حلف اٹھایا تھا، لیکن ابتدائی مہینوں میں ہی ان کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Watch Live Public News