وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ: افغان شہری کا الزامات تسلیم کرنے سے انکار 

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ: افغان شہری کا الزامات تسلیم کرنے سے انکار 
کیپشن: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ: افغان شہری کا الزامات تسلیم کرنے سے انکار 

ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری نے تمام الزامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رحمان اللّٰہ لکنوال نے اسپتال کے بیڈ سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوکر خود پر عائد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا۔ سماعت کے دوران ملزم تکلیف کی شدت کے باعث اپنی آنکھیں بند رکھے رہا۔

واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں مجسٹریٹ جج رینی ریمنڈ نے لکنوال کو حراست میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ملزم نے ہتھیار کے ساتھ 3 ہزار میل کا سفر کسی مخصوص مقصد کے تحت کیا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت ملزم نے مبینہ طور پر ’’اللہ اکبر‘‘ کا نعرہ بھی لگایا تھا۔

Watch Live Public News