ویب ڈیسک: امریکی ری پبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ کیوبا اگلا ہدف ہو سکتا ہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملوں کے بعد کیوبا کے حوالے سے سخت مؤقف رکھتے ہیں اور اسے اگلے ممکنہ ہدف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
لنڈسے گراہم کا کہنا تھا کہ کیوبا میں قائم "کمیونسٹ آمریت" زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکے گی اور اس کے دن گنے جا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سب لوگ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے بارے میں بات کر رہے تھے، تاہم صدر ٹرمپ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی۔