سعودی عرب کی ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ایرانی حملے کی شدید مذمت

سعودی عرب کی ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ایرانی حملے کی شدید مذمت
کیپشن: سعودی عرب کی ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ایرانی حملے کی شدید مذمت

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے ریاض میں قائم امریکی سفارتخانہ ریاض پر مبینہ ایرانی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس واقعے کو "غدارانہ کارروائی" قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ مملکت اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے، جس میں کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینا بھی شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود سعودی عرب اپنی سرزمین اور سفارتی تنصیبات کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔

Watch Live Public News