ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو الٹی میٹم دے دیا، کہا کہ اگر معاہدہ قبول نہیں کیا گیا تو ایسی کارروائی ہوگی جو پہلے کسی نے نہیں دیکھی ہوگی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس اتوار کی شام 6 بجے تک معاہدے پر دستخط کر دیئے ورنہ بڑی تباہی کیلئے تیار ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ باقی تمام حماس جنگجوؤں کی زندگیاں بھی بچائے گا۔ شرط یہ ہے کہ تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی عظیم اقوام نے امریکہ اور اسرائیل کیساتھ ملکر امن پر اتفاق کیا۔ مشرق وسطیٰ میں امن ہو کر رہے گا چاہے جیسے بھی ہو۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے میں مبینہ طور پر حماس کو غیر مسلح، فوری جنگ بندی، یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کے مکمل تبادلے، غزہ سے مرحلہ وار انخلا اور جنگ کے بعد ٹرانزیشن کیلئے ایک عبوری انتظامیہ کا قیام شامل بتایا گیا ہے۔