(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر دھمکی دیدی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ "یادرکھئےگا، میں نے ایران کو معاہدہ کرنے یا آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے 10 دن کا وقت دیا تھا۔ وقت ختم ہو رہا ہے،48 گھنٹے کا وقت رہ گیاہے"
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ ایران نہ مانا توپھر اس کو جہنم بنادیں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نےکہا تھا کہ نیٹو ہماراانتہائی شدیدکمزور او رناقابل اعتبا ر پارٹنربن گیاہے۔نیویارک ٹائمزکو ساکھ بری طرح گرچکی ہے۔