کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 29مریض جابحق ہوگئے ہیں. این سی او کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1228افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے. 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح2.57فیصد رہی اور ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 32،621 ہے. ملک بھر میں کورونا سے تاحال22،408اموات ہو چکی ہیں. 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں47 ہزار 832ٹیسٹ کئے گئے. ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 62 ہزار 313 تک پہنچ گئی ہے. ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 7 ہزار 284 رہی.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔