الجزیرہ کی رپورٹ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بی جے پی کے ڈرامے کا پول کھول دیا

الجزیرہ کی رپورٹ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بی جے پی کے ڈرامے کا پول کھول دیا

(ویب ڈیسک ) الجزیرہ کی رپورٹ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بی جے پی کے ڈرامے کا پول کھول دیا۔

الجزیرہ کے مطابق   بی جے پی کی کشمیر پالیسی آمرانہ ہے،  گودی میڈیا کے ذریعے انتہاپسند قوم پرستی کا پرچار کیا جارہا ہے، 1500 سے زائد بے گناہ افراد بغیر ثبوت کے حراست میں ہیں جبکہ  ہزاروں مکانات بغیر تحقیقات کے منہدم کردیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ظلم و جبر سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا، بحران مزید سنگین ہو رہا ہے، بی جے پی کا آبادیاتی ایجنڈا کشمیر کی شناخت کے لیے خطرہ بن چکا ہے، انٹیلیجنس کی ناکامیوں پر پردہ ڈال کر جنگی جنون کو ہوا دی جا رہی ہے، بی جے پی حکومت نے کشمیر میں انسانی حقوق کو بری طرح پامال کیا۔

رپورٹ کے مطابق  نئے سیکیورٹی اقدامات کشمیری عوام کو خوفزدہ کرنے کا ذریعہ بن گئے، میڈیا پر سنسرشپ، زمینی حقائق کو چھپانے کی منظم کوشش جاری ہے۔

سیاسی مخالفین اور کارکنان کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے،جمہوریت کے نام پر ریاستی جبر، عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے۔

Watch Live Public News