پہلگام فالس فلیگ: ایٹمی تصادم کی کوششوں نے بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بےنقاب کردیا

پہلگام فالس فلیگ: ایٹمی تصادم کی کوششوں نے بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بےنقاب کردیا
کیپشن: پہلگام فالس فلیگ: ایٹمی تصادم کی کوششوں نے بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بےنقاب کردیا

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ کے دوران ایٹمی تصادم کی کوششوں نے بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز بیانیہ اور   من گھڑت پروپیگنڈا کی انتہا کردی۔ مودی کی ایما  پر بھارتی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد بغیر ثبوت کے  پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ بھارتی میڈیا پر مودی کی کٹھ پتلیوں نے  پاکستان کیخلاف جنگ کا آغاز کرنے  اور پاک فوج کو نشانہ بنانے کا شور مچا دیا۔ 

بھارتی میڈیا نے مودی کی ہندوتوا پالیسی کو اپناتے ہوئے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز مواد پھیلایا۔مودی کی معمول کی میٹنگز کو بھی بھارتی میڈیا پر سنسنی خیز جنگی اقدامات کے طور پر پیش کیا  گیا۔

عالمی ماہرین کے مطابق  حقائق کو یکسر نظر انداز کرکے بھارتی میڈیا مسلسل   پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں ایٹمی طاقتوں کے تصادم کی بھرپور کوشش کرتا رہا۔ بھارتی میڈیا پر بیٹھے بھارت کے سابق نااہل فوجی تجزیہ کار بھی جنگ کے شعلے بھڑکانے میں پیش پیش رہے۔ گودی میڈیا کا  مودی سے ناقص سیکیورٹی اور پالیسی ناکامی سے  متعلق سوال نہ کرنا  فالس فلیگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Watch Live Public News