ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات کی مانیٹرنگ کا اختیار مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیلئے مجوزہ مسودہ وزرات پارلیمانی امور کو ارسال کردیں۔
ذرائع کے مطابق مسودے میں الیکشن ایکٹ کی شق 202،208,209 اور215 میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق شق 208،انٹراپارٹی انتخاب کے انعقاد کے وقت کمیشن کی نامزد کردہ ٹیم انتخابی عمل کا مشاہدہ اور رپورٹ تیار کرے۔ سیاسی جماعت کے انٹراپارٹی انتخاب سے متعلق رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ شق202،انتخابی شیڈول کے اجراء کے بعد کوئی نئی سیاسی جماعت کا رجسٹریشن ممکن نہ ہو۔
مجوزہ شق نمبر 215 کے تحت خواتین کے پانچ فیصد کوٹہ پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیاسی جماعت کو دس لاکھ جرمانہ کیا جائےگا۔