ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں گرنے والے ایف-15 طیارے کے ویپن سسٹم آفیسر کی کامیاب بازیابی کی تصدیق کر دی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی فوج نے چند گھنٹوں میں ایک انتہائی جراتمندانہ ریسکیو آپریشن مکمل کیا، جس میں درجنوں طیارے اور جدید ہتھیار استعمال کیے گئے۔ ان کے مطابق زخمی افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے، جبکہ ایک اور امریکی پائلٹ کو بھی ایک روز قبل خفیہ کارروائی میں بازیاب کرایا گیا تھا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ دشمن کے علاقے میں دو کامیاب ریسکیو آپریشنز پہلی بار انجام دیے گئے اور امریکا کو ایرانی فضاؤں میں برتری حاصل ہے۔ انہوں نے اسے قومی فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی فوج کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔
دوسری جانب امریکی حکام کے مطابق گرائے گئے طیارے کے دوسرے پائلٹ تک بھی رسائی حاصل کر لی گئی ہے، تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران جھڑپوں کی اطلاعات ہیں اور ٹیمیں محفوظ انخلا کی کوشش کر رہی ہیں۔
ادھر روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران ایک امریکی ہیلی کاپٹر تباہ ہوا، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔