(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو ایک اور بڑی دھمکی دیدی گئی۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ منگل کو بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں کا دن ہو گا، ایران میں ایک ساتھ یہ کام مکمل کیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ آبنائے ہرمز کھول دو ورنہ جہنم جیسی صورتحال میں زندگی گزارو گے۔