ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے، ہلاکتوں کی تعداد 1230 تک پہنچ گئی

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے، ہلاکتوں کی تعداد 1230 تک پہنچ گئی
کیپشن: ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے، ہلاکتوں کی تعداد 1230 تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک: عرب میڈیا کے مطابق ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 1230 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں میں 77 افراد جان سے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں 6 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی حملوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں 3 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ بحرین میں میزائل مار گرانے کے بعد صنعتی علاقے میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

اسی طرح کویت میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں 2 کویتی فوجیوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ عمان کی ایک بندرگاہ پر آئل ٹینکر پر پروجیکٹائل حملے میں بھی ایک شخص جان سے گیا۔

Watch Live Public News