ایرانی کھیل کھیل رہے ہیں لیکن وہ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

ایرانی کھیل کھیل رہے ہیں لیکن وہ ڈیل کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی کھیل کھیل رہے ہیں لیکن وہ ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ  نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کےپاس کوئی موقع نہیں ہے، امریکا نے ایران کی فوج، بحریہ، فضائیہ اور لیڈروں کا صفایا کر دیا ہے،ہم ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا تنازعے میں شامل نہ ہوتا تو ایران جوہری ہتھیار بنالیتا، ایسا ہوتا تو شاید ہم سب ابھی یہاں نہ ہوتے، امریکہ نے ایران کو بری طرح شکست دی ہے، ایران مشین گن والی چھوٹی کشتیوں تک محدود ہو گیا ہے ، ایران نے 159 بحری جہازوں سے جنگ شروع کی جو سارے کے سارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے، امریکا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ زبردست معاہدے کر رہا ہے،اگلے ہفتے چینی صدر کے ساتھ مثبت بات چیت کی توقع ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی ناکہ بندی بہت اچھی طرح سے کام کر رہی ہے، ایرانی کھیل کھیل رہے ہیں لیکن وہ ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔

Watch Live Public News