امریکی صدر کے جوہری تجربے دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے بعد روسی صدر کا بڑا حکم

امریکی صدر کے جوہری تجربے دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے بعد روسی صدر کا بڑا حکم

(ویب ڈیسک ) امریکی  صدرٹرمپ کے جوہری تجربے  دوبارہ شروع کرنے کےاعلان کےبعد روسی صدر پوتن نے بھی حکم جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن  نے اعلیٰ حکام کو ممکنہ جوہری ہتھیاروں کے تجربات کے لیے تجاویز کا مسودہ تیار کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

روسی صدر پوتن نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس دوبارہ جوہری تجربات شروع کر سکتا ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ   ماسکو نے 1991 میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے جوہری تجربات نہیں کئے ہیں۔21ویں صدی میں شمالی کوریا کے علاوہ کسی ملک نے ایٹمی ہتھیاروں کے دھماکہ خیز تجربات نہیں کیے۔

روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف  کا کہناہے کہ   امریکہ کے حالیہ ریمارکس اور اقدامات کا مطلب یہ ہے کہ "مکمل پیمانے پر جوہری تجربات کے لیے فوری طور پر تیار رہنا مناسب ہے"

انہوں نے کہا کہ   روس آرکٹک ٹیسٹنگ سائٹ میں  مختصر نوٹس پر اس طرح کے ٹیسٹ سرانجام دے سکتاہے۔

Watch Live Public News