امریکی صدر ٹرمپ کی حماس کو بڑی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ کی حماس کو بڑی دھمکی

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو ایک بڑی دھمکی دید ی گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ اگر حماس نے حکومت میں رہنے کا فیصلہ کیا تو اس کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو غزہ میں بم باری ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  جلد ہی جان لیں گے کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خبردار کیا  تھا کہ اگر فلسطینی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کو قبول نہ کیا تو غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں مزید شدت اختیار کریں گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم  کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وفد مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہوگا تاکہ مجوزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات اور ٹائم لائن طے کی جا سکیں۔ حماس کے پاس اس معاہدے کو قبول کرنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کیا جانا ناگزیر ہے، چاہے یہ عمل سفارتی مذاکرات کے ذریعے ہو یا عسکری طاقت کے ذریعے۔

Watch Live Public News