امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے کی سومو پہلوان سے مقابلے کی دلچسپ ویڈیو وائرل 

امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے کی سومو پہلوان سے مقابلے کی دلچسپ ویڈیو وائرل 

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی سومو پہلوان سے مقابلے کی درلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ ٹوکیو میں کرپٹو کرنسی کمپنی میٹا پلانٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ فارغ وقت میں انہوں نے سُومو اکھاڑے کا دورہ کیا۔

اس دوران   ایرک ٹرمپ نے  34 سالہ جاپانی ریسلنگ کے لیجنڈ یوکوزونا کے ساتھ ایک دوستانہ مقابلہ کیا۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرک ٹرمپ نے شروع میں کافی جوش و جذبے کے ساتھ مقابلہ کیا،تاہم  کچھ ہی دیر بعد  لیجنڈ پہلوان یوکوزونا نے انہیں بآسانی اُٹھا کر اکھاڑے سے باہر کر دیا۔

ایرک ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر  کی اور کیپشن میں لکھا کہ ”ہر دن ایسا موقع نہیں ملتا کہ آپ سُومو کے عظیم لیجنڈ یوکوزونا کے ساتھ کھیل سکیں! میں جیت کے قریب تھا! یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔“

Watch Live Public News