اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، کارروائیاں بند کی جائیں، بیرسٹر گوہر

اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، کارروائیاں بند کی جائیں، بیرسٹر گوہر
کیپشن: Ready to play the role of opposition, the proceedings should be stopped, Barrister Gauhar

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ وہ اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم ان کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں آج اہم ڈویلپمنٹ ہوئی ہے۔ لوگ کہا کرتے تھے زمین مفت الاٹ ہوئی تھی۔ آج نیب کے گواہ نے خود عدالت کو بتایا زمین کی خریداری کا ریکارڈ موجود ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ اپنے وعدہ معاف گواہوں کے خلاف کیس دائر کرینگے۔ انہوں نے چیئرمین نیب کے خلاف بھی کیس دائر کرنے کا کہا ہے۔ بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق ہمارا مطالبہ ہے۔ بی بی کا ٹیسٹ کروایا جائے۔ ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ کو ہم مانیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ ہم اپنا کردار بحیثیت اپوزیشن ادا کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹ کے انتخابات پر بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ہمارے کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کئے گئے۔ کے پی کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کے پی میں سینیٹ انتخابات تک چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات نہ کروائے جائیں۔ بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

شیر افضل مروت کی میڈیا سے گفتگو: 

شیرافضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی نے جو باتیں کی ہیں وہ درست ہیں۔ پارٹی میں قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ پارٹی کے اندر کچھ لوگ ہیں جن کے ساتھ میری کھینچا تانی چل رہی ہے۔ یہ بات درست ہے پارٹی اندر کچھ لوگ مجھے فرنٹ فٹ پر نہیں دیکھنا چاہتے۔ میں بانی پی ٹی آئی کے سامنے یہ سارے معاملات لیکر جاؤں گا۔ میرے ساتھ کھینچا تانی کرنے والوں کے ساتھ میں خود نمٹوں گا۔