ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف پرداری کے موقع پر امریکی پرچم سرنگوں رہے گا، نومنتخب صدر برہم 

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف پرداری کے موقع پر امریکی پرچم سرنگوں رہے گا، نومنتخب صدر برہم 

(ویب ڈیسک )  امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر  امریکا ستاروں اور پٹیوں والاپرچم سرنگوں رہے گا، ڈونلڈ ٹرمپ برہم ہوگئے ۔

 امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے۔ لیکن، ٹرمپ کے لئے سب سے بڑے دن پر جب وہ دوسری دفعہ امریکا کے صدر کا حلف لے رہے ہوں گے امریکی پرچم سرنگوں رہے گا۔

 دراصل وائٹ ہاؤس نے آنجہانی سابق صدر جمی کارٹر کے اعزاز میں امریکی پرچم کو سرنگوں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ جمی کارٹر کا انتقال 29 دسمبر کو ہوا تھا، ان کی عمر 100 سال تھی۔

امریکن فلیگ کوڈ

سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن نے امریکن فلیگ کوڈ کے مطابق امریکی پرچم کو سرنگوں رکھنے کا حکم دیا ہے جس کے مطابق موجودہ یا سابق صدر کی موت کے بعد 30 دن تک پرچم کو  ہاف ماسٹ تک لہرایا جانا ہے۔

 اس مدت کے مطابق امریکی پرچم 28 جنوری تک سرنگوں رہے گا جب کہ 20 جنوری کو ٹرمپ امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف  اٹھانے والے ہیں ۔

یو ایس فلیگ کوڈ کے تحت، دیگر اہم شخصیات، جیسے نائب صدر، سپریم کورٹ کے ججز، اور یو ایس کانگریس کے ممبران کی موت کے اعزاز میں مختصر مدت کے لیے جھنڈا ہاف ماسٹ پر بھی لہرایا جاتا ہے۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے صورتحال پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کوئی بھی اس صورتحال کو نہیں دیکھنا چاہتا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا کہ صدر بائیڈن امریکی پرچم کو سرنگوں رکھنے کے حکم پر نظر ثانی نہیں کریں گے۔

کیا فلیگ کوڈ میں تبدیلی کی گنجائش ہے؟

تاہم، امریکن فلیگ کوڈ صدر کی طرف سے تبدیل کیا جا سکتا ہے. ٹرمپ نے اس طاقت کو اپنے پہلے دور میں استعمال کیا تھا۔ 1973 میں، صدر رچرڈ نکسن نے ویتنام سے امریکی جنگی قیدیوں کی واپسی کے اعزاز میں 30 روزہ سوگ کی مدت ختم ہونے سے پہلے پرچم بلند کیا۔ جبکہ سابق صدر لنڈن جانسن کی موت کے بعد امریکی پرچم کو سرنگوں کر دیا گیا تھا۔

Watch Live Public News