(ویب ڈیسک) امریکی صدر نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو سکتی ہے، جو دوبارہ کبھی بحال نہیں ہو سکے گی۔
امریکی صدرٹرمپ نے سوشل میڈیا پرایران کےحوالےسے دھمکی آمیزبیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو سکتی ہے، جو دوبارہ کبھی بحال نہیں ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں چاہتا، لیکن غالب امکان یہی ہے کہ ایسا ہو جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں مکمل اور جامع نظام کی تبدیلی آ چکی ہے، جہاں مختلف، زیادہ سمجھدار اور کم شدت پسند ذہن غالب آ رہے ہیں،شاید کچھ انقلابی طور پر اچھا بھی ہو سکتا ہے—کون جانتا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آج رات ہی معلوم ہو جائے گا، جو دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔47 سال کی بدعنوانی، استحصال اور موت کا باب شاید اب ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے عظیم عوام کے لیے دعا گوہوں۔