(ویب ڈیسک ) لیسکو انتظامیہ نے ڈیڈ، ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز کی مدد مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں رینجرز معاونت کرے گی ۔ ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن ہو گا ، اوکاڑہ سرکل کے سرحدی دوردراز گاؤں میں چوروں کے خلاف آپریشن ہو گا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیسکو سٹاف کے ساتھ رینجرز آپریشن پر ساتھ ہو گی، اوکاڑہ کے بعد قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ سرکل تھری نارنگ منڈی میں بھی آپریشن ہو گا۔ ان سرکلز میں ڈیفالٹرز اور لاسز زیادہ نکلے۔
لسیکو نے اس معاملے کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔ افسران سے ڈیفالٹرز کی فہرستیں دو روز میں مانگ لی ہیں۔