کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کےراولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز  پرحملے میں رینجرز اہلکار شہید

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کےراولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز  پرحملے میں رینجرز اہلکار شہید

(ویب ڈیسک) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کےراولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز  پرحملے میں رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

مذموم ایجنڈے میں ناکامی کے بعد14جولائی کی صبح کالعدم ایکشن کمیٹی کےمسلح جتھوں  نے متیال میرہ بس ٹرمینل راولاکوٹ کے قریب شہری آبادی پرفائرنگ   کی۔بزدلانہ کارروائی کے بعد امن وامان کی بحالی کیلئے پیش قدمی کرنے والی پولیس اور معاونت کیلئےپہنچنے والی رینجرزپرمسلح جتھوں  نے جدید ہتھیاروں سے سیدھی فائرنگ کی۔

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھوں کی سیدھی فائرنگ سے رینجرز اہلکار جام شہادت نوش کرگیا۔

ماہرین کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی  کاجدید اسلحے اور بارودی مواد کا استعمال باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی گئی دہشتگردی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی بے مثال قربانیاں اس حقیقت کی غماز ہیں کہ ریاستی رٹ کا ہر حال میں قیام اور تحفظ ناگزیر ہے ۔

ریاستی اداروں پر حملوں میں ملوث مسلح جتھوں کے خلاف  فوری، سخت اور بلا امتیاز قانونی کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Watch Live Public News