ویب ڈیسک: بھارت نے پاکستان سے جنگ بندی کے لیے امریکا کی منتیں کیں، اور اس کے شواہد سامنے آ گئے ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق، 10 مئی کو جب بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی، بھارتی سفارتخانہ ٹرمپ انتظامیہ کی اہم شخصیات سے مسلسل رابطے میں تھا۔
دستاویزات کے مطابق، بھارت نے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف سوزی وائلز اور دیگر حکام سے لابنگ فرم کی مدد سے رابطہ کیا۔ اس فرم کے سربراہ کی صدر ٹرمپ کے ساتھ تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے۔
محکمہ انصاف نے کہا کہ بھارت کا مقصد جنگ سے متعلق میڈیا کوریج پر بات چیت کرنا تھا، جبکہ بھارتی صحافیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت نے امریکی حکام سے رابطوں کے لیے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں۔