گوجرخان: محکمہ وائلڈ لائف نے ڈیرے سے افریقی نسل کا شیر برآمد کرلیا

 گوجرخان: محکمہ وائلڈ لائف نے ڈیرے سے افریقی نسل کا شیر برآمد کرلیا

ویب ڈیسک: محکمہ وائلڈ لائف کا گوجرخان کے علاقے بیول میں چھاپہ، چھاپے کے دوران وائلد لائف نے افریقین شیر کو برآمد کرلیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق افریقی نسل کے شیر  کی عمر 2 سال ہے، مقامی وڈیرے نے اپنے ڈیرے میں شیر قید کررکھا تھا۔

چھاپہ خفیہ معلومات پر ڈپٹی ڈائریکٹر عرفہ بتول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوانہ عزیز کی سر براہی میں مارا گیا، تھانہ کلرسیداں پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی۔

محکمہ وائلڈ لائف نے مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ریڈ کیا، ویٹنری ڈاکٹر نے شیر کو بے ہوشی کا ٹیکہ لگایا ہے۔ 

محکمہ وائلڈ لائف نےشیر  کو مکمل طور پر بے ہوش ہوجانےبعد وہاں سے دوسرے مقام پر منتقل کیا، وائلڈ لائف کی درخواست پر مقامی تھانے میں مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  محکمہ وائلڈ لائف حکام کا مزید کہنا تھا کہ شیر کے حقیقی مالکان برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں، ڈیرے پر موجود مالک کے ملازمین اور ان کی فیملیز موجود تھیں۔

Watch Live Public News