کورونا سے مزید58 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید58 افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد(پبلک نیوز) کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 58اموات اور 1 ہزار 430 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح3.02 فیصد ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار323 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار630ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار376 ہے اور 8 لاکھ 64 ہزار931 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 49 ہزار 285 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔