امریکی صدر کا آیت اللہ علی خامنہ ای کو خط، نیوکلیئر ڈیل پر مذاکرات کی پیشکش

امریکی صدر کا آیت اللہ علی خامنہ ای کو خط، نیوکلیئر ڈیل پر مذاکرات کی پیشکش

(ویب ڈیسک )   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  کو خط لکھا دیا ۔ جس میں   ڈونلڈ ٹرمپ  نے   نیوکلیئر ڈیل پر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ  جوہری ہتھیاروں  کے معاہدرے پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں  اور ایرانی رہنماؤں کو خط لکھ دیا ہے۔ یہ امید کرتے ہوئے کہا وہ بات چیت  کریں گے۔

امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ امید ہے ایران مذاکرات کی میز پر آجائے گا۔ ڈیل ایران کی بہتری کے لیے ہوگی۔

امریکی صدر نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دوسری آپشنز بھی ہیں۔ ایران نیوکلئیر ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ 

بظاہر یہ خط ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو لکھا گیا  ہے۔

دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایرانی سفیر کاظم جلالی سے ملاقات کی ہے۔ جس میں   ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے کو حل کرنے کی عالمی کوششوں پر بات چیت کی گئی ہے۔

Watch Live Public News