امریکہ ایران کے ساتھ مل کر زیرِ زمین جوہری مواد ہٹانے پر کام کرے گا، امریکی صدر

امریکہ ایران کے ساتھ مل کر زیرِ زمین جوہری مواد ہٹانے پر کام کرے گا، امریکی صدر

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران یورینیم افزودہ نہیں کرے گا، امریکہ ایران کے ساتھ مل کر زیرِ زمین جوہری مواد ہٹانے پر کام کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مل کر کام کرےگا،   ایران میں مثبت تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم افزودہ نہیں کرے گا، امریکہ ایران کے ساتھ مل کر زیرِ زمین جوہری مواد ہٹانے پر کام کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی جوہری مقامات مسلسل سیٹلائٹ نگرانی میں ، حملے کے بعد جوہری تنصیبات میں کوئی تبدیلی نہیں کی ، امریکہ اور ایران کے درمیان ٹیرف اور پابندیوں میں نرمی پر بھی بات چیت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق 15 اہم نکات میں سے کئی پر پیش رفت ہو چکی ہے،   امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پابندیوں میں نرمی بھی زیرِ غور ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کو فوجی ہتھیار فراہم کرنے والے ملک پر فوری طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد ہو گا۔

Watch Live Public News