(ویب ڈیسک ) وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اسلام آباد امن مذاکرات میں شریک ہوگا۔
اسلام آباد ایک بار پھر عالمی سفارتکاری کا مرکز بن گیا۔ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ امریکا اسلام آباد امن مذاکرات میں شریک ہوگا۔11 اپریل کو اسلام آباد میں اہم عالمی امن مذاکرات ہونگے۔
ترجمان کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔وفد میں وٹکوف اور کشنر بھی شامل ہونگے۔