ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل بجلی دوبارہ بند کرنے کی دھمکی

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل بجلی دوبارہ بند کرنے کی دھمکی

ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل بجلی دوبارہ بند کرنے کی دھمکی، ٹیسکو چیف بدمعاشی پر اتر آئے،  وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور خیبرپختونخوا عدنان قادری کا کہنا تھا ٹیسکو چیف مسلسل انسانیت سوز رویے پر اتر آئے ہیں۔

عدنان قادری کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کی بجلی آئندہ سات روز میں بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اگر یہی رویہ رہا تو صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت اہم مقامات پر ٹیسکو کے خلاف احتجاجی مہم چلائیں گے۔

بجلی کی سہولت ہسپتال میں مریضوں کا حق ہے جس کو ہر صورت ممکن بنائیں گے۔ وفاق نے قبائلی اضلاع کو محرومیوں کے علاوہ دیا کیا ہے کہ اب ہسپتال بجلی بھی بند کی جا رہی ہے۔

ہسپتال بجلی میٹر ٹیسکو گریڈ میں لگا ہوا ہے جہاں سے بوگس بل بھجوائے جاتے ہیں۔ذاتی کاوشوں سے ہسپتال کے ذمہ بقایا جات کا پانچ فیصد یعنی پانچ کروڑ روپے بجلی بل تین ہفتے پہلے ادا کر دیا گیا۔ 

عدنان قادری کا کہنا تھا کہ ٹیسکو نے پہلے ہسپتال بجلی فراہمی آٹھ گھنٹے سے کم کرکے چار گھنٹے کر دی۔ٹیسکو چیف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دھمکی دی کہ آئندہ سات دن میں بجلی سہولت مکمل بند کردی جائے گی۔ ٹیسکو چیف دھونس دھمکیوں کے بجائے غریب مریضوں کو بجلی فراہم کریں۔

Watch Live Public News