امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں چھانٹیوں کی تیاری

Trump hints Musk ‘Doge’ team has free rein with Pentagon next in line for cut
کیپشن: Trump hints Musk ‘Doge’ team has free rein with Pentagon next in line for cut
سورس: google

  ویب ڈیسک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ اور وفاقی ملازمین کے بعد ایلون مسک کو محکمہ تعلیم اور پینٹاگون میں بھی چھانٹیوں کا ٹاسک دیدیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کے ساتھ وائٹ ہاؤس کی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  تصدیق کی ہے کہ انہوں نے دنیا کے  محکمہ DOGE کے سربراہ ایلون مسک سے کہا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کے ساتھ ساتھ  امریکی محکمہ دفاع میں اخراجات کا جائزہ لیں، جس کا 2025 کے لیے 850 بلین ڈالر کا مجوزہ بجٹ ہے۔ 

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں مسک کی نوجوان اور "بہت ذہین" سافٹ ویئر انجینئرز کی ٹیم پر "بہت فخر" ہے۔ اس نے کہا: "وہ میرے اصرار پر کام کر رہے ہیں۔ ہمیں زبردست بدعنوانی ملی ہے۔

 تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ سوشل سیکیورٹی کے نظام کو نہیں چھیڑا جائے گا اسے مضبوط کریںگے  ۔ معلوم ہوا ہے کہ سوشل سیکیورٹی کے سسٹم میں غیر ملکی تارکین وطن موجود ہیں ان کی نشاندہی کے بعد انہیں نکال باہر کریںگے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ کو بند کر دینا چاہیے، کیوں کہ اس سرکاری امدادی ادارے کو ختم کرنے کے لیے ان کی پہلے سے ہی بے مثال مہم جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اس سطح پر ہے جو پہلے شاذ و نادر ہی دیکھنے کو کبھی ملی۔

ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل ایپ پر ایک بیان میں لکھا کہ اسے بند کر دو!

اس سے ایک روز قبل نیویارک ٹائمز میں شائع رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یو ایس ایڈ کے موجودہ 10 ہزار ملازمین کی تعداد کم ہو کر تقریباً 300 ہو جائے گی۔

پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق اگرچہ واشنگٹن دنیا میں سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک ہے، لیکن یہ رقم گزشتہ چوتھائی صدی میں کل حکومتی اخراجات کا 0.7 سے 1.4 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔

Watch Live Public News