(ویب ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کی محمود خان اچکزئی کی درخواست مسترد کردی ۔
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملکی تاریخ کے 14ویں صدر کا انتخاب شیڈول کے مطابق کل ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا محمود خان اچکزئی کی درخواست پر صدارتی انتخابات ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف زرداری جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔