چین کی ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت، فوری حملے روکنے کا مطالبہ

چین کی ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت، فوری حملے روکنے کا مطالبہ
کیپشن: چین کی ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت، فوری حملے روکنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: چین نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ان حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، اور ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو عوامی مقبولیت حاصل نہیں ہوئی۔

وانگ ای نے ایران اور خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کو مزید پھیلنے سے روکا جائے اور بڑے ممالک تعمیری کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس نے بھی ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت کی تھی اور فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Watch Live Public News