ویب ڈیسک: امریکی خفیہ اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کے باوجود ایران میں حکومت کی تبدیلی ممکن نہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ وسیع فوجی حملے بھی ایران کی موجودہ سیاسی اور فوجی قیادت کو ہٹانے میں ناکام رہیں گے۔
یہ تجزیہ نیشنل انٹیلجنس کونسل کے سینئر ماہرین نے تیار کیا، جو امریکہ کی 18 انٹیلیجنس ایجنسیوں سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر خفیہ رپورٹس مرتب کرتے ہیں۔
اخبار کے مطابق، یہ رپورٹ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے آغاز سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے مکمل کی گئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکام نے موجودہ فوجی کارروائی کی تاثیر پر پہلے ہی تحفظات ظاہر کر دیے تھے۔