انصاف کیلئے قلیل اور وسط مدتی پالیسی پر جائزے کا معاملہ ، سپریم کورٹ کااعلامیہ جاری

انصاف کیلئے قلیل اور وسط مدتی پالیسی پر جائزے کا معاملہ ، سپریم کورٹ کااعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: انصاف تک رسائی اور فراہمی میں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے قلیل مدتی اور وسط مدتی پالیسی پر جائزے کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کا اپنے اعلامیہ میں کہنا تھا کہ مختلف شعبہ جات سے پروفیشنلز کی ایک ٹیم نے عدالتی نظام کے موجودہ وسائل، اثرات اور مواقع کا جائزہ لیا، اس مشق کا مقصد اصلاحات کے منصوبے کو قابل عمل بنانے کے لئے اقدامات اٹھانا تھا۔
مجوزہ عدالتی اصلاحات کے تحت معاشرے کے کمزور طبقہ کے مقدمات کو ترجیح دی جائے،عدالتی اصلاحات کے نئے ڈھانچے کی تشکیل اور عمل درآمد کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے لی جا رہی ہے۔
ابتدائی طور پر مختلف پس منظر رکھنے والے پروفیشنلز، عدالتی عملے، نظام انصاف کے اہم کردار یعنی وکلاء تنظیموں سے رائے لی جا رہی ہے، عدالتی اصلاحات کو حتمی شکل دینے سے پہلے عوام سے بھی بحث کرائی جائے گی۔

Watch Live Public News