سپریم کورٹ نے ایف بی آر ملازمین کا ہیڈکوارٹر الاؤنس برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا 

سپریم کورٹ نے ایف بی آر ملازمین کا ہیڈکوارٹر الاؤنس برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا 
کیپشن: سپریم کورٹ نے ایف بی آر ملازمین کا ہیڈکوارٹر الاؤنس برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا 

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے ایف بی آر کے ٹائم اسکیل ملازمین کو ہیڈکوارٹر الاؤنس دینے سے متعلق سروس ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ایف بی آر کی اپیلیں خارج کردیں۔

سماعت کے دوران ایف بی آر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہیڈکوارٹر الاؤنس گریڈ 17 کے افسران کے لیے ہے اور ٹائم اسکیل ملازمین اس کے حقدار نہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ ہیڈکوارٹر الاؤنس کی منظوری کس بنیاد پر دی گئی، جس پر عدالت نے متعلقہ سمری طلب کرلی۔ سمری کا جائزہ لینے کے بعد چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس میں ٹائم اسکیل ملازمین کو الاؤنس سے خارج کرنے کی کوئی شرط موجود نہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ اگر ایف بی آر ٹائم اسکیل ملازمین کو الاؤنس سے الگ رکھنا چاہتا ہے تو اس کے لیے نئی سمری بھجوائی جائے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کے 40 سے زائد ملازمین نے ٹائم اسکیل کی بنیاد پر ہیڈکوارٹر الاؤنس کے حصول کے لیے سروس ٹریبونل سے رجوع کیا تھا، جس نے ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

Watch Live Public News