ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

 ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
کیپشن:  ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے 2 سال بعد محکمانہ انکوائری ختم ہو جاتی ہے اور اس کی تاخیر کا خمیازہ ریٹائرڈ ملازم کو نہیں بھگتنا چاہیے۔

جسٹس مزمل اختر شبیر نے سابق سی ای او ہیلتھ نارووال ڈاکٹر خالد جاوید کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری اور پنشن روکنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پیڈا ایکٹ میں 25 فروری 2026 کی ترمیم کا اطلاق ماضی کے معاملات پر نہیں ہو سکتا، بلکہ یہ مستقبل کے معاملات پر لاگو ہوگی، جب تک قانون میں واضح طور پر اس کے ماضی سے اطلاق کی گنجائش نہ دی گئی ہو۔

عدالت کے مطابق دو سال بعد انکوائری ختم ہونا ملازم کا قانونی حق ہے اور پرانے مقدمات نئی ترمیم کے باوجود ختم تصور ہوں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو ڈاکٹر خالد جاوید کی روکی گئی پنشن اور تمام واجبات فوری جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

Watch Live Public News