پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کر دیا

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کر دیا
کیپشن: پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کر دیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔ حلقہ بندیوں کا نیا عمل 9 اکتوبر 2025 سے شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو دو ماہ کے اندر حلقہ بندیاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ عوامی نمائندگی کے نظام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News