ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور امن معاہدہ کرا دیا، صدر ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کی میزبانی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے رہنماؤں نے امن معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملک جنگ کی بجائے تجارت اور اقتصادیات کو ترجیح دیں گے۔ امریکہ آذربائیجان اور آرمینیا سے الگ الگ تجارتی معاہدے کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کرانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک بڑی جنگ کی طرف جا رہے تھے، مگر میں نے اُن کو جنگ کی بجائے تجارت کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ بندی کرانے کے بہت قریب ہیں ، روس اور یوکرین کے صدور سے بہت جلد ملاقات ہونے والی ہے۔
اس موقع پر آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ ہمارے عوام آج کا دن اور صدر ٹرمپ کا کردار یاد رکھیں گے۔ کوشش کریں گے آئندہ نسلوں کو پرامن مستقبل دیں۔
آرمینیا کے وزیراعظم بولے صدر ٹرمپ کی وجہ سے امن معاہدہ ممکن ہوا، آذربائیجان اورآرمینیا کے رہنماؤں نے بھی صدر ٹرمپ کے لئے امن نوبل انعام کی تجویز دیدی۔