برطانوی شہزادہ ہیری کو ملک بدر نہیں کریں گے، امریکی صدر

برطانوی شہزادہ ہیری کو ملک بدر نہیں کریں گے، امریکی صدر

(ویب ڈیسک )   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے  کہ  وہ برطانوی شہزادہ ہیری کو ملک بدر نہیں کریں گے ۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی شہزادہ ہیری کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے ایک اخبار کو بتایا  کہ  میں ایسا نہیں کرنا چاہتا ، میں اسے اکیلا چھوڑ دوں گا۔ اسے اپنی بیوی کے ساتھ کافی مسائل ہیں۔ وہ خوفناک ہے۔

خیال رہے کہ  18 جنوری کو مارگریٹ تھیچر سینٹر کے ڈائریکٹر نیل گارڈنر نے رائے ظاہر کی تھی کہ ٹرمپ آنے والے مہینوں میں شہزادہ ہیری کو ملک سے نکال سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ   شہزادہ ہیری کو اپنے امیگریشن کی درخواست پر واشنگٹن ڈی سی میں ایک مقدمہ کا سامنا ہے۔ قدامت پسند تھنک ٹینک ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے الزام لگایا ہے کہ شہزادہ ہیری نے منشیات کے غیر قانونی استعمال کو چھپایا تھا جس کی وجہ سے انہیں امریکی ویزا نہیں دیا جانا چاہیے تھا۔

اپنی یاداشت ، ’’اسپیئر‘‘ میں انہوں نے تفصیل سے بتایا تھا کہ کس طرح اس نے نوعمری میں کئی بار کوکین لی تھی اور بھنگ اور مشروم بھی استعمال کی۔

امریکی صدر  ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ہیری اور میگھن نے امریکا میں مستقل سکونت اختیار کی ہے اور ٹرمپ کے حامیوں نے ان کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News