امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کیلئے روانہ 

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کیلئے روانہ 

(ویب ڈیسک ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس جوائنٹ بیس اینڈریو سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مذاکرات کیلئے واضح ہدایات دی گئی ہیں ۔تعمیری گفتگو کے خواہاں ہیں ۔ مثبت مذاکرات کیلئے پرامید ہوں ۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ  اگر ایرانی قیادت نیک نیتی کےساتھ بات چیت پرآمادہ ہوئی تو امریکا بھی کھلے دل سے آگےبڑھنے کو تیار ہے۔ اگر ایران نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا، چالاکی کی کوشش کی تو امریکی مذاکراتی ٹیم مثبت ردعمل نہیں دے گی۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں کل اسلام آباد میں ہوں گے۔امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدرٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں ، ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف شامل ہیں۔

Watch Live Public News