ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے جمعہ کی نماز کے اوقات میں اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کی تمام مساجد میں نماز جمعہ ایک ہی وقت پر ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر پورے امارات کی مساجد میں بیک وقت شروع ہوں گے۔
یہ اعلان جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، اوقاف و زکوٰۃ نے کیا ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئے اوقات مقرر کرنے کا مقصد پورے ملک میں نماز جمعہ کے وقت کو یکساں بنانا ہے تاکہ عبادت کے نظام میں یکسانیت اور نظم و ضبط کو مضبوط کیا جا سکے۔
اتھارٹی نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ نماز جمعہ کے موقع پر مقررہ وقت سے پہلے مساجد پہنچیں تاکہ خطبہ اور نماز بروقت ادا کی جا سکیں۔
نیا نظام تمام امارات میں یکساں طور پر نافذ ہوگا اور اس کا اطلاق سال 2026 کے آغاز سے کیا جائے گا۔